نئے ووٹرس کو بلا معاوضہ فوٹو شناختی کارڈز کی فراہمی : رجت کمار

 چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ ڈاکٹر رجت کمار نے آج واضح کردیا کہ نئے ووٹرس میں الیکٹرو فوٹو شناختی کارڈز یا ووٹر آئی ڈی کارڈز ، بلا معاوضہ تقسیم کئے جائیں گے ۔ نئے ووٹرس کے مکانات تک ووٹرس آئی ڈی کارڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ووٹر سلپس کی تقسیم کے عمل کا آغاز23 نومبر سے ہوگا جویکم دسمبر تک جاری رہے گا ۔ قدیم رائے دہندے ، می سیوا مراکز سے اپنا شناختی کارڈز دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں تاہم اس کے لئے انہیں 25 روپے فیس داخل کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اپیک کارڈز کے حصول میں کسی کو مسائل درپیش ہوں تو وہ 1950 پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔ اگر می سیوا مراکز مقررہ 25روپے سے زائد فیس لینے پر اس کی شکایت بھی1950 نمبر پر درج کراسکتے ہیں۔ بوتھ لیول آفیسر، نئے رائے دہندوں کے ووٹر تصویر آئی ڈی کارڈز، ان کے مکانات تک بلا معاوضہ پہنچائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *