نریندر مودی اور امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو قطعیت

 وزیراعظم نریندر مودی، تلنگانہ میں بی جے پی امیدوار کے انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے ۔ ریاستی بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ کو قطعیت دی ہے جس کی رو سے نریندر مودی 27 نومبر کو نظام آباد اور ورنگل کا دورہ کریں گے اور پارٹی امیدواروں کے جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ دوسرے مرحلہ میں وزیر اعظم مودی، 3دسمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور وہ پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے یہ بات بتائی۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ 24نومبر کی رات حیدرآباد پہنچیں گے ۔ 25 نومبر کو وہ پرکال ، نرمل، دوباک، میڑچل میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ امیت شاہ28 نومبر اور 2دسمبر کو بھی تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں انتخابی مہم چلائیں گے اور جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزراء بھی تلنگانہ میں بی جے پی انتخابی مہم چلائیں گے ۔

جواب چھوڑیں