ڈیرن سامی‘ پیشاور زلمی کے کپتان برقرار

 پیشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پاکستان سوپر لیگ سیزن فور کیلئے ڈیرن سامی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ جاوید آفریدی نے فیصلے کے متعلق بتایاکہ ڈیرن سامی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹو کی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی اور امید ہے سامی کی قیادت میں پشاور زلمی سیزن فور میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ جاوید آفریدی نے کہاکہ مصباح الحق کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے، کھلاڑی کے ساتھ ساتھ مصباح الحق کی موجودگی جہاں سینئر اور نوجوان کرکٹرز کیلئے فائدہ مند ہوگی وہیں کپتان سامی کو بھی مصباح الحق کے تجربے سے بھرپود مدد ملے گی۔ اس سے قبل پاکستان سوپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے پاکستان سوپر لیگ فور کیلئے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *