کرتار پور کاریڈور کو فروغ دینے حکومت کا فیصلہ

مرکزی حکومت نے پنجاب کے گرداسپور ضلع کے ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی سرحد تک کرتار پور راہداری کو فروغ دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ حکومت اپنے فنڈ سے کرتار پور کاریڈور میں تمام عصری سہولتیں دستیاب کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2019 میں گرو نانک دیو کا 550 واں یوم پیدائش پورے ملک میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی اس کی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں