بارش نے ہندوستانی امیدوں پر پانی پھیردیا

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میاچ بارش کی نظر ہوگیا۔ اس طرح ہندوستان کی سیریز جیتنے کی امیدیں ختم ہوگئی۔ 3و میاچس کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو اب بھی 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ آج کے مقابلہ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی شروعات ٹھیک نہیں رہی جس نے پہلے ہی اوورس میں کپتان آرون فنچ کو گنوادیئے جنہیں بھونیشور کمار آئوٹ کیا۔ کریس لین بھی صرف 13 رن بناکر خلیل احمد کی گیند پر پانڈیا کو کیاچ دے بیٹھے جبکہ دوسرے اوپنر ڈی آرسی شارٹ کو بھی خلیل احمد نے کلین بولڈ کر دیا جنہوں نے 14 رن بنائے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل 19‘ مارکس اسٹاونس 3‘ وکٹ کیپر الیکس کیرے 4 اور ناتھن کوالٹر۔نائیل 18 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ بن مکٹڈرمیٹ 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 جبکہ اینڈریو ٹائی 2 چوکوں کی مدد سے 12 رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار اور خلیل احمد نے 2,2 جبکہ جسپریت بمراہ‘ کلدیپ یادو اور کرونال پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میاچ میں ہندوستان کو 4 رن کے معمولی فرق سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔ اس طرح سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ اتوار 25 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *