جئے سوریا کا نام چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی آگیا

 سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کا نام چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی سامنے آگیا۔ حکام نے ناگپور سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ پکڑی جسے پہلے انڈونیشیا سے جعلی کمپنیوں کے ذریعے سری لنکا درآمد کیاگیا اور پھر وہاں سے ہندوستان بھیجاگیا۔ اس طرح دونوں ممالک میں فری تجارت کی سہولت سے فائدہ اٹھاکر کروڑوں روپے کا ٹیکس بچالیا گیا۔ اس کے علاوہ اس حوالہ سے تحقیقات کیلئے سری لنکن حکومت کو بھی مکتوب لکھ دیا گیا ہے جس کے بعد جئے سوریا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ جئے سوریا کا نام گذشتہ دنوں میاچ فکسنگ اسکینڈل میں بھی لیا گیاتھا۔

جواب چھوڑیں