سعودی عرب کے ولی عہد متحدہ عرب امارات کے دورے پر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات سے اپنے علاقائی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اکتوبر میں جلاوطن سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ ریاض حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ممالک کے نام یا تعداد بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ اپنے اس دورے میں ولی عہد متعدد عرب ممالک جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر محمد بن سلمان کا استقبال ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید نے کیا۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم نے تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں علاقائی مسائل اور مشرق وسطیٰ کو لاحق خطرات پر بات چیت کی گئی۔

جواب چھوڑیں