محمد سمیع نے بی سی سی آئی کی ہدایت نظرانداز کردی

آسٹریلیا کے آئندہ دورہ کے پیش نظر بی سی سی آئی نے محمد سمیع کو رانجی میچ کی اننگز میں 15 سے 17 اوور سے زیادہ بولنگ نہ کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن بنگال کے اس گیند باز نے 26 اوور بولنگ کرنے کے بعد کہاکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ سمیع نے 26 اوور میں 100 رن دیکر 3 وکٹ لینے کے بعد کہاکہ جب آپ اپنے ریاست کیلئے کھیلتے ہیں تو آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اچھا محسوس کررہا تھا اور کوئی پریشانی نہیں تھی۔ وکٹ سے مدد مل رہی تھی تو میں نے جتنی بولنگ کرسکتا تھا اتنا کیا۔ یہ میرا خود کا فیصلہ تھا۔ پریکٹس کرنے سے اچھاہے کہ آپ اپنی ٹیم اور ریاست کیلئے بولنگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ آپ یہاں جتنی بولنگ کریں گے آسٹریلیا میں اتنی مدد ملے گی۔ یہ اچھی تیاری ہے۔ میرے لئے میچ میں بولنگ کرنا تیاری کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ سمیع نے کہاکہ میں نے ایسا ہی چاہوں گا۔ سمیع نے اس سال 9 ٹسٹ میں ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ 33 وکٹ لئے ہیں جس میںجنوبی افریقہ کے خلاف اننگز میں 5 وکٹس بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا دورہ پر 4 میاچس کی بارڈر۔گواسکر سیریز کا پہلا ٹسٹ 6 دسمبر سے اڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں