پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن عہدیداروں کو سکھ یاتریوں سے ملنے نہیں دیا گیا

 ہندوستان نے جمعہ کے دن پاکستان سے سخت احتجاج درج کرایا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی پیشگی اجازت کے باوجود ہندوستانی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عہدیداروں کو گردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ سچا سودا میں ہندوستانی سکھ یاتریوں سے ملنے نہیں دیا گیا جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ 21 اور 22 نومبر کو ہندوستانی عہدیداروں کو اپنے سفارتی فرائض انجام دیئے بغیر اسلام آباد لوٹنے پر ’’مجبور‘‘ ہونا پڑا۔ وزارت خارجہ ہند نے نئی دہلی میں کہا کہ تیسری مرتبہ ہندوستانی عہدیداروں کو پاکستان کے دورہ پر آئے ہندوستانی سکھ یاتریوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ یہ 1974 کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑیں