کراچی میں قونصل خانے پر حملہ، چین کی جانب سے مذمت

چین نے پاکستانی شہر کراچی میں اپنے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں چینی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ چین سفارتی ایجنسیوں پر پرتشدد حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ علمی اقدامات کے ذریعے چینی شہریوں اور اداروں کا تحفظ یقینی بنائے۔ جمعہ کے روز پاکستانی کے جنوبی شہر کراچی میں چینی سفارت خانے کی عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ملوث تمام تین حملہ آوروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اس واقعہ میں ایک نجی سیکورٹی گارڈ اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *