کے سی آر کومخالف حکومت لہرکا سامنا ‘ نڈا کاادعا

مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے دعویٰ کیاکہ تلنگانہ میں ٹی آرایس کومخالف حکومت لہرکاسامناہے ۔ عوام کے تمام طبقات ‘ کسان اور طلبہ ونوجوان بھی کے چندرشیکھر رائو کی حکومت سے بیزارہوچکے ہیں۔ کے سی آر نے اپنے ساڑھے چارسالہ دور حکومت کے دوران عوام کے بنیادی و جمہوری حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ریاستی بی جے پی کے دفتر میں صحافیوں سے آج بات چیت کرتے ہوئے نڈانے کہاکہ ٹی آرایس حکومت نے مرکزکی اسکیمات کوریاست میں رائج نہیں کیاہے ۔ عوام کی بہبود کیلئے جاری کردہ فنڈس کوبھی استعمال میںنہیں لایاگیا ۔ انہیں یقین ہے کہ انتخابات کے بعد عوام ‘ کے سی آرکوآرام کے لئے گھر روانہ کردیں گے ۔ ریاست میں پارٹی کے انتخابی سرگرمیوں کے بارے میںانہوںنے کہاکہ ان کی پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرہ کے ساتھ عوام سے رجوع ہوگی۔ 12فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے کے سی آرنے ریاست کے مسلمانوں کو دھوکہ دیاہے ۔ تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروںکی انتخابی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کے علاوہ مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ ‘نتن گڈکری‘ سمرتی ایرانی اور دیگر حصہ لیں گے ۔ انہوںنے مہاکوٹمی کوموقع پرست اتحاد قراردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *