ارجن اور جہانوی کو لیکر فلم بنائیں گے بونی کپور

مشہور فلم ساز بونی کپور اپنے بیٹے ارجن کپور اور بیٹی جہانوی کپور کو لیکر ای فلم کی ہدایت کرنا چاہتے ہیں۔ بونی کپور نے اپنے کیریر کے دوران کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں۔ وہ اب فلم ڈائرکشن میں بھی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جہانوی اور ارجن کو لیکر فلم بنانے کا منصوبہ بنایاہے۔ بونی نے پاناجی میں چل رہے 49 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران کہاکہ اب وہ فلم ڈائرکشن میں بھی قدم رکھیںگے۔ بونی کپور نے کہاکہ گھر اور کام کی ذمہ داریوں کی وجہ سے میں نے فلم ڈائرکشن کا کام کہیں پیچھے چھوڑ دیا تھا، لیکن آج بھی مجھے فلم ڈائرکشن کا جنون سوار ہے۔ ایک دو بار تو کئی فلموں کی ہدایت کیلئے تیاری کرکے قدم بھی بڑھایا تھا لیکن پھر قدم واپس لے لیے کیونکہ ایک ساتھ تین چار فلمیں فلورپر ہوتی تھیں۔ میں نے یہ سوچ کر قدم پیچھے ہٹالئے تھے کہ فلمیں ہدایت کرنے چلا توکہیں باقی کام نہ رہ جائیں کیونکہ میں جو بھی کام ہاتھ میں لیتا ہوں، دل دماغ اور پوری محنت سے مکمل کرتا ہوں۔ ایسے میں فلموں کی ہدایت کرتا تو بطور فلم ساز اپنی دوسری فلموں کے ساتھ انصاف نہیں کرپاتا۔ بونی کپور نے کہاکہ آگے جاکر وہ جہانوی کو ڈائرکٹ کروں یا ارجن کو کروں یا پھر دونوں کو ایک ساتھ ڈائرکٹ کروں گا، کیونکہ بالی ووڈ میں بہت سے بھائی بہن ہیں جن کی ایک ساتھ کوئی اچھی فلم نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں