داڑھی بڑھانے سے مقصد حاصل نہیں ہوتا‘کے ٹی آر کاریمارک

کار گذار ریاستی وزیر کے ٹی آر نے آج صدر پردیش کانگریس این اتم کمارریڈی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صرف داڑھی رکھنے یابڑھانے سے کسی مقصد کی تکمیل نہیں ہوتی ۔ ان کااشارہ غالباً اتم کمارریڈی کی طرف ہے جنہوںنے کانگریس کواقتدار ملنے تک شیونہ بنانے کا عزم کیاہے ۔ جلیلا گوڑہ میں روڈشوسے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ اگراتم کمارریڈی اپنی داڑھی بڑھالیتے ہیں تویہ ان کا شخصی معاملہ ہے ان کی داڑھی سے عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ گڈم بابا (داڑھی والے بابا) کویہ بات یادرکھنی چاہے کہ مسلسل داڑھی بڑھانے سے وہ سنیاسی بن جائیںگے ۔

جواب چھوڑیں