شردھا کپور کا کرن جوہر کے شو میں آنے سے انکار

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کا مہمان بننے سے انکار کردیا۔ شردھا کپور کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ شردھا کی کرن کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جہاں لوگوں سے ان کے پیشے کے بجائے ذاتی سوالات کیے جاتے ہیں اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے خود کرن سے مودبانہ طورپر کہاکہ وہ کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کے عمل کو مناسب نہیں سمجھتیں اس لیے وہ شو میں شرکت کرنے کے بجائے دور رہنا ہی بہتر سمجھیں گی۔ شردھا کے انکار کی وجہ فرحان اختر بھی ہیں کیونکہ کچھ ماہ قبل فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان کافی قربتیں بھی دیکھنے میں آئیں تھیں۔ بعدازاں دونوں کے درمیان طویل عرصے جاری رہنے والی محبت اچانک دوری کی شکل اختیار کرگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *