شلپا شیٹی کے 8 ملین فالوورز

بالی ووڈ اداکارائیں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی سرگرمیوں کے باعث مداحوں میں مقبول ہوتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین تک جا پہنچی ہے جس کی خوشی کا اظہار انہوں نے مالدیپ کے ساحل سمندر پر تفریح کرتے ہوئے کیاہے۔ شلپا شیٹی نے کہاکہ 8 ملین فالوورز رہنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے مداح ہمیشہ ان سے ایسے ہی اپنی محبت کا اظہار کرتے رہیں۔

جواب چھوڑیں