میریکام کو باکسنگ چمپئن شپ میں چھٹواں گولڈ میڈل

ہندوستان کے اسٹار خاتون باکسر ایم سی میریکام نے باکسنگ کی دنیا میں آج ایک اور تاریخ رقم کردی۔ میریکام نے جنوبی کوریا میں کھیلے گئے باکسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں چھٹواں گولڈ میڈل جیت کر ایک تاریخ رقم کی ۔ میریکام نے آج کھیلے گئے مقابلہ میں یوکرین کی ہنا اوکہوٹا کو 5-0 سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ 35 سالہ میریکام نے 48 کیلوگرام زمرہ میں اپنی حریف کو شکست دی۔ ہندوستانی باکسر نے ایونٹ کی تاریخ میں ابھی تک 6 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیاہے۔ منی پور سے تعلق رکھنے والی 3 بچوں کی ماہ میریکام نے 2001 میں پہلی مرتبہ یہاں سلور میڈل جیتا تھا جس کے بعد وہ 2010, 2008, 2006, 2005, 2002 میں بھی گولڈ میڈلس جیت چکی ہیں۔ میریکام نے اولمپک میں بھی 2 مرتبہ گولڈ میڈل جیتاہے۔ آج کامیابی کے بعد منی پور کی باکسر نے کہاکہ اس شاندار کامیابی پر وہ کافی مسرور ہیں اور انہیں اس جیت پر کافی فخر بھی ہے۔ میریکام نے حمایت کرنے پر اپنے کوچ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں