نیوزی لینڈ اے کے خلاف سراج کی شاندار بولنگ

 فاسٹ بولرس محمد سراج اور رجنیش گربانی کی شاندار بولنگ کے باعث انڈیا اے دوسرے غیر سرکاری ٹسٹ میں نیوزی لینڈ اے کو پہلے دن 221/5 تک روکنے میں کامیاب رہی۔ میزبان ٹیم کیلئے اوپنر ول ینگ نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 117 رن بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر روتھرفورڈ 9‘ شیفرٹ 16‘ رویندرا 16 اور براسویل 9 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ وان وئیرکوم 32 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔ ہندوستان کی جانب سے رجنیش گربانی اور محمد سراج نے 2,2 جبکہ سائنی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں