پاکستان میں دہشت گرد انہ حملہ:انٹونیو گٹریس کی مذمت

 اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کراچی میں چین کے قونصل خانے اور خیبر پختونخوا صوبے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مسٹر گوٹیرس کے ترجمان نے بیان جاری کرکے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کی ہے۔غور طلب ہے کہ جمعہ کو تین دہشت گردوں نے کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔ حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور دو شہری ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے سفارت خانے میں داخل ہونے سے پہلے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا صوبے کے اور? زئی ضلع میں ایک مصروف مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جواب چھوڑیں