کرتارپور کاریڈور کی افتتاحی تقریب میں سشما سوراج مدعو

پاکستان نے آئندہ ہفتہ کرتارپور کاریڈور کی اہم افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ ہند سشما سوراج کو مدعو کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج یہ بات بتائی۔ یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ ہندوستان کے سرحدی ضلع گرداس پور کو ‘ پاکستان میں واقع تاریخی گردوارہ سے مربوط کرنے کیلئے ایک مذہبی کاریڈور کی تعمیر کیلئے سکھ فرقہ کی جانب سے ‘ عرصہ دراز سے مطالبہ کیاجارہا تھا۔ اِس مطالبہ کی تکمیل بالآخر ‘ عین ممکن ہوگئی ہے۔ دونوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ متعلقہ راستوں کو اپنے اپنے علاقوں میں بہتر بنایاجائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان‘ پاکستان کی جانب واقع مذکورہ سہولتوں کا‘ آئندہ 28نومبر کو افتتا ح کریں گے۔ سشما سوراج کے علاوہ چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ اور ریاستی کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی اِس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ قریشی نے ٹوئیٹ میں کہاکہ پاکستان کی جانب سے میں نے وزیر خارجہ (ہند) سشما سوراج ‘کیپٹن امریندرسنگھ‘ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور میں ہونے والی اہم تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

جواب چھوڑیں