کرکٹ کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد کی موت

 پاکستان میں ہفتہ کے روز بچوں کے کرکٹ میچ کے دوران لڑائی کے بعد 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی جس میں تقریباً 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس سب انسپکٹر اعجاز خان نے بتایاکہ یہ حادثہ ایبٹ آباد ضلع میں ہوا جہاں بچوں کے 2 گروپوں کے بیچ کرکٹ میچ کے دوران ہوئی لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے خلاف معاملہ درج کرانے آئے تھے۔ خان نے نے بتایاکہ بچوں کی لڑائی کے بعد پولیس چوکی اس وقت جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگئی جب دونوں جانب سے اسلحہ بردار گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی ۔ ایک گروپ کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھ دوسرے گروپ نے جوابی حملہ میں زبردست فائرنگ شروع کردی۔ اس فائرنگ میں ایک گروپ کے 3 تاہم دوسرے گروپ کے 4 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ علاوہ ازیں متعدد لوگ اس فائرنگ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *