ہاوس فل 4 چار گنا زیادہ مزاحیہ فلم ہے:رتیش

بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ کا کہنا ہے کہ نئی فلم ہاوس فل 4 گذشتہ تمام تینوں سیکوئلز سے 4 گنا مزاحیہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ہاوس فل کے گذشتہ تینوں سیکوئلز میں اداکاری کرنے والے رتیش دیشمکھ نے نئے سیکوئل کو 4 گنا زیادہ کامیڈی سے بھرپور اور مزاحیہ قرار دیاہے۔ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔ رتیش نے بتایاکہ انہیں یقین ہے کہ آنے والی فلم گذشتہ تینوں سیکوئلس کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرے گی۔

جواب چھوڑیں