انقلابی گلو کار غدر نے پہلی بار حق رائے دہی سے استفادہ کیا

انقلابی گلوکار غدر نے زندگی میں پہلی بار آج حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے ۔ سابق میں ماوسٹ نظریات کے زبردست حامی رہ چکے غدر نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں آج ووٹ کے حق کا استعمال کیا ۔ 69 سالہ غدر نے جی ایچ ایم سی کے حلقہ اسمبلی ملکاجگری کے علاقہ الوال میں رائے دہی میں حصہ لیا ۔ گمڈی وٹھل راؤ جو عوام میں غدر کے نام سے مقبول ہیں، نے گذشتہ سال تک بیالٹ سیاست کے خلاف مہم چلائی تھی مگر ماوسٹ نظریات کو خیر باد کہنے کے بعد غدر نے سیاسی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ ماہ جولائی میں انہوںنے فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ غدر نے کانگریس کی زیر قیادت پرجا کوٹمی کی تائید میں مہم چلائی ہے ۔

جواب چھوڑیں