بیاڈ منٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ اور ڈی جی پی ریلویز ووٹ ڈالنے سے محروم

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جہاں کئی معروف شخصیتوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا وہیں چند مشہور افراد ، فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام کی عدم موجودگی کی وجہ سے ووٹ ڈالنے سے محروم رہے ہیں۔ مشہور بیاڈ منٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس روڈ سیفٹی اینڈ ریلویز تلنگانہ ٹی کرشنا پرساد کے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل نہ ہونے پر انہیں مایوس واپس ہونا پڑا ۔ کرشنا پرساد سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کیا کہ انہیں مایوس واپس ہونا پڑا وہ ووٹ ڈالنے سے محروم کردئیے گئے ہیں جس کے لئے وہ الیکشن کمیشن کے شکرگذار ہیں۔ووٹرلسٹ میں نام نہ ہونے کے سبب بیاڈ منٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ آج ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں۔ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو مسیج میں جوالہ گٹہ نے کہا کہ نام چیک کرنے کے بعد وہ ووٹ ڈالنے بوتھ پہنچی تھیں جہاں فہرست رائے دہندگان میں ان کا نام نہیں پایا گیا ۔ جب ہم نے آن لائن چیک کیا تھا تب سے میرے والد اور بہنوں کے نام ، فہرست رائے دہندگان سے غائب تھے ۔ انہوںنے کہا کہ آخر کیوں میرا نام ووٹرلسٹ سے حذف کیا گیا ہے جبکہ وہ یہاں 12برسوں سے مقیم ہیں۔ اگر میرا نام حذف کیا گیا ہے تو متعلقہ عہدیداروں سے ضرور مجھے اس کی اطلاع ملتی ۔ گٹہ نے کہا کہ میری والدہ ، ووٹ دینے کی اہل ہیں۔ گٹہ کے والد کرانتی گٹہ نے بتایا کہ تقریباً ایک ماہ قبل تک جوالہ کا نام ووٹرلسٹ میں شامل تھا ۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ وہ ، بحیثیت ووٹر آن لائن کے ذریعہ اپنا نام درج کرائے تھے شائد یہ عمل کامیاب نہیں ہوا ہوگا ۔

جواب چھوڑیں