بی جے پی‘ مسلم مخالف اور پاکستان مخالف: عمران خان

 وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) مسلم مخالف اور پاکستان مخالف اپروچ رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی نے ان کی پہل کو آنے والے عام انتخابات کے مدنظر مسترد کردیا۔ عمران خان سے پوچھا گیا تھا کہ ہندوستان نے دوستی کی ان کی پہل پر سردمہری کیوں برتی۔ عمران نے کہا کہ ہندوستان کی برسراقتدار جماعت ‘ مسلم مخالف اور پاکستان مخالف اپروچ رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی امن پہل کو ہندوستان نے اس لئے مسترد کردیا کہ وہاں 2019میں الیکشن ہونے والا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان میں عام انتخابات ہوجائیں اس کے بعد دونوں ممالک بات چیت بحال کرسکیں گے۔ عمران خان نے کرتار پور راہداری کو سیاسی رنگ دینے کے لئے بھی نئی دہلی کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 26/11 ممبئی حملوں کے خاطیوں کے خلاف کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی یکسوئی ہمارے مفاد میں ہے کیونکہ یہ معاملہ دہشت گردی کا ہے۔

جواب چھوڑیں