رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی کا انتقال

کانگریس کے سینئر لیڈر اور بہار کے پارلیمانی حلقہ کشن گنج کے رکن لوک سبھا مولانا اسرار الحق قاسمی کا آج یہاں 76 سال کی عمر میں قلب پر حملے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ضلع حکام کے مطابق ان کا انتقال کشن کنج سرکٹ ہاؤس میں ہوا۔ ان کی تدفین ان کے دیہات تارابدی میں ہوگی۔ مولانا قاسمی ایک نامور عالم ِ دین تھے اور خصوصیت کے ساتھ اضلاع کشن گنج ، پورنیہ ، ارریہ اور کھٹیار پر مشتمل سیمانچل علاقہ میں پارٹی کے مقبول لیڈر تھے۔ پانچ انتخابات میں شکست کے بعد 2009ء کے عام انتخابات میں وہ کانگریس ٹکٹ پر کامیابی حاصل کیے۔ بہار اور سارے ملک میں مودی کی لہر کے باوجود 2014ء کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور آل انڈیا ملّی کونسل کے بانی رکن تھے۔

جواب چھوڑیں