ملک نے میرے ہی دور میں بے نظیر ترقی کی: مودی

 وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے ان ہی کے دور میں بے نظیر ترقی کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پچھلی حکومتوں کی منشا ہی نہ تھی کہ ملک ترقی کرے۔ 2014 میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے تک ملک تمام شعبوں میں پسماندہ رہا۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ آزادی کے 67 سال بعد ہی ہندوستان کیوں ترقی پذیر ملک ہے۔ ممتاز شخصیتوں نے اس ملک پر حکمرانی کی لیکن ہندوستانی بنیادی خدمات کے لئے ترستے رہے۔ 60 سال سے عوام کو درپیش مسائل کیوں حل نہیں ہوئے۔ ماہر انسانی وسائل اور کافی قدرتی وسائل کے باوجود ملک ترقی سے کیوں دور رہا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منشا نہیں تھی‘ جذبہ نہیں تھا ‘ ورک کلچر نہیں تھا۔ مودی ‘ ہندی روزنامہ دینک جاگرن کے 75 برس مکمل ہونے پر یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یو این آئی کے بموجب وزیراعظم نے کہا کہ ملک نے گذشتہ 4 برس میں تمام محاذوں پر تیز رفتار ترقی کی۔ پچھلی حکومتوں کی منشا ہی نہ تھی۔ پچھلی حکومتوں میں ورک کلچر بھی نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں