مینس ہاکی ورلڈ کپ: ہند۔کینڈاکا آج مقابلہ

میزبان ہندوستان اپنی پُر سکون مہم شروع کرتے ہوئے اب براہ راست کوارٹر فائنل میں کناڈا کے خلاف مینس ہاکی ورلڈ کپ سی پول کے میاچ میں کامیابی کے ذریعہ جگہ ثبت کرنے کا خواہاں ہے جو ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ عالمی نمبر 5ہندوستان کو فی الحال پول سی میں چار پوائنٹس دو گیم سے حاصل ہوئے ہیں۔ وہ اولمپک سلور میڈلسٹ بلجیم (4پوائنٹ) سے آگے ہے جس میں گول کی تعداد کے لحاظ سے برتری حاصل ہے۔ ہندوستان نے پلس 5گول بنائے ہیں۔ بلجیم پلس ون۔ کناڈا اور جنوبی آفریقہ کے پاس فی کس ایک ایک پوائنٹ ہیں۔ دونوں دو میاچس کھیلے ہیں لیکن شمالی امریکہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے جس میں گول کا فرق رہا جو جنوبی آفریقہ کے خلاف منفی پانچ رہا۔ ہندوستان نے جنوبی آفریقہ کو 5-0سے شکست دی اور بلجیم کے ساتھ قبل ازیں میاچس میں دو دو کے ساتھ ڈرا کیا جبکہ کینڈاکو ریڈ لائنس کے ہاتھوں 1-2سے شکست ہوئی جس کے بعد اس کا مقابلہ آفریقی ٹیم سے 1-1سے ڈرا ہوا۔ ہندوستان کو فی الحال فائدہ مند موقف حاصل ہے لیکن اب بھی پول میں کافی گنجائش ہے کوئی بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔ میزبان یہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی موقع نہ دیا جائے اور وہ ہفتہ کو جامع کامیابی کے طلبگار رہیں گے تاکہ پول میں چوٹی پر اس کا مقام مضبوط ہوجائے۔ اس سے اسے براہ راست آخری 8کوالیفائی رائونڈ میں رسائی حاصل ہوسکے گی۔ دوسرے اور تیسرے مقام کی ٹیمیں جن کا پول سے تعلق ہوگا ایک دوسرے سے میاچس کھیلیں گے اور نمبر 2اور3 ٹیمیں دیگر پول سے مقابلہ کرتے ہوئے مابقی 4کوارٹرفائنلس کے مقامات کا فیصلہ کرلیں گی۔ ریکارڈس کے اعتبار سے ہندوستان‘ کناڈا کے خلاف پسندیدہ ہے لیکن جیسا کہ ہم نے جمعرات کو دیکھا۔ عالمی نمبر 20فرانس نے اولمپک چمپئن ارجنٹائن کو پول اے کے مقابلہ میں الٹ پھیر کیا تھا۔ جدید ورلڈ ہاکی میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ بہتر رینکنگ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو ریکارڈ کے اعتبار سے کینڈا پر برتری 2013سے حاصل ہے۔ ہندوستان اور کناڈا 5میاچس کھیل چکے ہیں۔ میزبان ہندوستان کے خلاف اسے 3میاچس میں کامیابی ملی ہے اور ایک میں شکست۔ لہذا کل ہندوستان کو واضح ذہن کے ساتھ صرف ایک گول کے ذریعہ ہی واضح کامیابی کنیڈاکے خلاف کرنی ہوگی تاکہ وہ پول میں چوٹی پر رہ سکے۔ ہفتہ کو گروپ Cکے میاچ میں بلجیم کا مقابلہ جنوبی آفریقہ سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں