مے ویدر‘ جاپان میں تفریحی مقابلہ میں حصہ لیں گے

باکسر مے ویدر کا کہنا ہے کہ ان کا نئے سال کے ایک دن قبل مقابلہ جاپان کے کک باکسر ٹین شن ناسوکاوا سے ہونے والا ہے ایک تفریحی نوعیت کا ہوگا۔ 9منٹ کا نمائشی مقابلہ جو جاپان میں ہوگا اس کا کوئی سرکاری طورپر فاتح یا شکست خوردہ نہیں ہوگا ۔مے ویدر نے کہا کہ لاس ویگاس میں جو ان کا ٹریننگ بیس ہے صحافت دستیاب رہے گی اور اس کے منتظر ہیں کہ اس ایونٹ کے ذریعہ ایک مختلف مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ مقابلہ سائٹاما جاپان میں سوپر ایرینا پر منعقد ہوگا۔ سائٹاما‘ ٹوکیو سے شمال میں 16کیلومیٹر فاصلہ پر واقع ہے۔ مے ویدر نے مزید بتایا کہ اس مقابلہ کے دوران کوئی بھی جج موجود نہیں ہوگا اور اسے سرکاری ریکارڈس میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ ایک تفریحی مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں فی الحال تفریحی بزنس میں شامل ہوں جس کے تین منٹس کے رائونڈس ہوں گے۔ نمائشی مقابلہ 67کے جی وزن میں ہوگا جس میں باکسنگ قواعد شامل رہیں گے اور 8اونس کے باکسنگ گلوز استعمال کرنے کی اجازت رہے گی۔

جواب چھوڑیں