ووٹ ڈالتے وقت سیلفی لینے والا نوجوان گرفتار

 پولیس نے آج اُس وقت ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جب وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے دوران سیلفی لیتا ہوا پایا گا ۔ تفصیلات کے مطابق شیو شنکر نامی نوجوان نے حلقہ اسمبلی راجندر نگر کے ایک مرکز رائے دہی پر ووٹ ڈالتے وقت سیلفی لیتا ہوا پایا گیا ۔ نوجوان کی اس حرکت پر انتخابی عملہ نے پولیس سے شکایت کی ۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ188 کے تحت اس نوجوان کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ یہاں اس کا تذکرہ ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراکز رائے دہی پر موبائیل فونس کے استعمال پر پابند لگادی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں