ٹراویس ہیڈ کی نصف سنچری‘ آسٹریلیا 191/7

ٹراویس ہیڈ کے جدوجہد سے بھرپور 149گیندوں یں 61رنوں کی مدد سے آسٹریلیا‘ ہندوستان کے 250کے جواب میں افتتاحی ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 7وکٹس پر 191رن بنائے۔ قبل ازیں آر اشون نے آسٹریلیائی ٹاپ آرڈر کے 3وکٹس حاصل کئے جس سے دورہ پر آئی ٹیم کو دن کے کھیل میں غلبہ حاصل ہوگیا۔ ہندوستان پہلی اننگز میں 250رن بناسکا تھا جب محمد سمیع آج صبح پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ ایشانت شرما نے آسٹریلیائی اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر ارون فنچ ایک خوبصورت ان سوینگر سے بولڈ کردیا جس سے ہندوستان کو بڑی کامیابی ملی جس کے بعد اشون نے اپنی نپی تلی بولنگ سے میزبانوں کو پریشان کیا۔ مارکس ہیرس‘ اشون کی ایک گیند کا دفاع کرتے ہوئے سلی مڈ آف پر کیاچ آوٹ ہوئے جبکہ انہوں نے 57گیندوں پر 26رن بنائے تھے۔ اس کے فوری بعد شان مارش نے اسپنر کی ایک گیند کو کھیلنے کے دوران آوٹ ہوگئے تب آسٹریلیا کا اسکور 59/3ہوگیا۔ بعدازاں عثمان خواجہ اور پیٹر ہینڈس کوم نے کچھ رن بنائے اور اننگزکو مستحکم کرنے کی کوشش کی جس کے بعد عثمان خواجہ‘ اشون کی ایک گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پنت کے ہاتھوں کیاچ کرلئے گئے۔نمبر 6پر کھیلتے ہیڈ ن نے اچھا دفاع کیا۔ انہوں نے کمزور گیندوں کو کھیلا اور رن بنائے لیکن وکٹوں کے گرنے کا دوسرے اینڈ سے سلسلہ جاری رہا۔ ہینڈس کوم 34رن بناکر پویلین لوٹ گئے اور وکٹ کیپر ٹم پٹین صرف 5رن ہی بنا سکے۔ ہندوستان نے 81ویں اوور میں نئی گیند لی اور پیٹ کیومنس‘ جسپریت بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے لیکن ہیڈ اور مچل اسٹارک کھیل ختم ہونے تک وکٹ پر ڈٹے رہے۔ پیسر شرما اور بمرا نے فی کس 2وکٹس لئے جبکہ محمد سمیع اپنے معیار کے مطابق نہیں دکھائے دئے وہ جمعرات کو زخمی ہوئے تھے۔ ہفتہ کو عاجلانہ وکٹس لے کر ہندوستان پہلی اننگز میں سبقت دلانے کو یقینی بنائے گا۔ قبل ازیں چھتیشور پجارا نے ٹسٹ کے پہلے دن سنچری بنائی تھی جس کی مدد سے ہندوستان ایک قابل قدر اسکورتک پہنچ سکا۔ آسٹریلیا یہ توقع کرے گا کہ ہیڈ وکٹ پر ڈٹے رہیں اور اسکور کو ہندوستان کے اسکور 250 سے آگے لے جائیں۔ اب جبکہ وکٹ میں ٹرن مل رہا ہے میزبان‘ اسپنر ناتھن لیان کی مدد سے ہندوستانی بیاٹسمنوں کو مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔ دورہ پر آئی ٹیم چار میاچس کی سیریز برائے بارڈر۔ گواسکر ٹرافی کا پہلا میاچ کھیل رہی ہے۔ وہ اپنے تقریباً دو ماہ طویل دورہ میں تین ونڈے گیمس بھی کھیلے گی۔ مختصر اسکور: ہندوستان پہلی اننگز 250/10‘ آسٹریلیا پہلی اننگز 191/7( ٹراویس ہیڈ 61ناٹ آوٹ‘ پیٹر ہینڈر اسکوم 43‘ آر اشوت 50/3۔

جواب چھوڑیں