گورنر، چیف سکریٹری کا حق رائے دہی سے استفادہ

ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنی اہلیہ ویملا نرسمہن کے ساتھ سوماجی گوڑہ کے ایک بوتھ پر حق رائے دہی سے استفادہ کیا جبکہ وہیں چیف سکریٹری ایس کے جوشی، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ، وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی اور دیگر نے بنجارہ ہلز میں سینٹ نظام شاہی اسکول میں ووٹ ڈالا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے ہنمکنڈہ میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر دانا کشور، سواتی لکڑا آئی پی ایس ، پرنسپال سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن نے شہر میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔

جواب چھوڑیں