امیتابھ کے ساتھ پھر کام کریں گے شاہ رخ

اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ایک بار پھر پردہ سیمیں پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ امیتابھ اور شاہ رخ نے کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں، کبھی الوادع نہ کہنا اور بھوت ناتھ جیسی فلموں میں ساتھ کام کیاہے۔ اب یہ جوڑی پردہ سیمیں ایک بار پھر نظر آنے کی تیاری میں ہے ۔ فلم ساز سجوئے گھوش تھریلر فلم بدلا بنارہے ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ کے علاوہ تاپسی پنو بھی اہم کردار میں ہوںگی۔ ایسی خبریں تھیں کہ شاہ رخ اس فلم میں ایک کیمیو میں نظر آئیں گے لیکن اب کہاجا رہاہے کہ شاہ رخ اس فلم میں باقائدہ مکمل کردار میں ہوں گے۔ اس فلم میں شاہ رخ تاپسی پنو کے شوہر کا کردار ادا کریںگے۔ بدل ایک مرڈر مسٹری ہوگی۔ اس میں امیتابھ ایک پولیس افسر ہوں گے تو تاپسی ایک ورکنگ ویمن کا کردار ادا کریں گی۔ یہ ہسپانوی فلم ’ کنٹراٹیمپو‘ کا باضابطہ ہندی ورژن ہے۔ بتایا جا رہاہے کہ شاہ رخ فلم زیرو کی ریلیز کے بعد بدلا کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

جواب چھوڑیں