اگزٹ پولس کے بعد سیاسی قائدین کی نیندیں حرام

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کے بعد مختلف ٹیلی ویژن چیانلس کی جانب سے جاری کردہ اگزٹ پولس سے جہاں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی راتوں کی نیند یں اڑچکی ہیں وہیں عوام بھی افراتفری کی نذر ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف اسمبلی انتخابات کے متعلق امکانی نتائج پر زور وشور سے بٹنگ (سٹہ) جاری ہے انتخابی مہم میں کانگریس کی زیر قیادت تشکیل کردہ پرجا کوٹمی کو عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھی لوگ، کانگریس کی متوقع کامیابی پر بھی بڑے پیمانہ پر سٹہ لگا رہے ہیں۔ مختلف ٹیلی ویژن چیانلس کی جانب سے ٹی آر ایس کے حق میں جاری کردہ پیش قیاسی کی وجہ سے کانگریس کے تائیدی افراد کچھ لمحات کیلئے مایوس ہوئے تھے تاہم سابق رکن پارلیمنٹ وجئے واڑہ ایل راج گوپال کی جانب سے جاری کردہ امکانی نتائج جس میں مہا کوٹمی کو اقتدار حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ، کے بعد کانگریس حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ سب سے زیادہ جوا، حلقہ اسمبلی کوکٹ پلی سے تلگودیشم پارٹی کی امیدوار سہاسنی اور کوڑنگل سے کانگریس کے امیدوار اے ریونت ریڈی کی کامیابی پر کھیلے جانے کی اطلاع ہے۔

جواب چھوڑیں