تلنگانہ میں عظیم اتحادکی کامیابی یقینی :مدھو یاشکی گوڑ

اے آئی سی سی کے سکریٹری وتلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈ ر و سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں عظیم اتحاد حکومت تشکیل دے گا۔انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جس طرح رائے دہی ہوئی ، اس پر غور کیا جائے تو اس بات کا پتہ چلتا کہ کانگریس زیرقیادت عظیم اتحاد کامیاب ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ شکست کے خوف سے ٹی آرایس لیڈران ، کانگریس کے لیڈروں پر حملے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کانگریس کی لہر ہے ۔پانچ ریاستوں میںسے چار ریاستوں میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رائے دہی کے دن روہت ریڈی،ومشی چندریڈی پر حملے کئے گئے ۔حیدرآباد سے نظام آباد جانے کے دوران ان پر مٹ پلی کے قریب حملہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے قتل کی سازش کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ سونیاگاندھی کے جلسہ پر عوام کا بہتر ردعمل حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے اگزٹ پولس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ماضی میں جو بھی اگزٹ پولس سامنے آئے ہیں وہ غلط ثابت ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ سابق رکن پارلیمنٹ ایل راج گوپال نے اپنے سروے میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ عظیم اتحاد کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہوگا ، اسی لئے حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈران ان کے سروے پرسوال اٹھارہے ہیں اور ان پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں