جموں وکشمیر میں جاریہ سال 232 عسکریت پسند ہلاک

سیکوریٹی فورسس نے جاریہ سال جموں وکشمیر میں 230 سے زائد عسکریت پسندوں کا صفایا کیا ہے جبکہ سنگباری سے زخم گھٹے ہیں۔ عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ 25 جون تا 14 ستمبر 80 دن میں 51 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 85 دہشت گرد 15 ستمبر اور 5 دسمبر کے درمیان ہلاک ہوئے۔ جاریہ سال 232عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ وادی کشمیر میں 240 عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ ان میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ 19جون کو گورنر راج لاگو ہونے کے بعد سے وادی کشمیر کی سیکوریٹی صورتحال میں سدھار آیا ہے۔

جواب چھوڑیں