دیپیکا‘ کا عامر خان کیساتھ کام کرنے سے انکار

اداکارہ دیپیکا پڈوکون دروپدی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں۔ ایسی خبریں تھیں کہ دیپیکا پڈوکون بہت جلد عامر خان کی فلم ’مہابھارت‘ میں دروپدی کا رول کرسکتی ہیں، لیکن اب کہاجا رہاہے کہ انہوں نے اس رول کوکرنے سے انکار کردیاہے، دیپیکا نے مہابھارت میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔ دیپیکا نے حال ہی میں رنویر سنگھ سے شادی کی ہے۔ اس سال ان کی فلم پدماوت ریلیز ہوئی ہے۔ وہ شادی کے بعد میگھنا گلزار کی اگلی فلم میں نظر آنے والی ہیں جو تیزاب کے حملے سے متاثر لکشمی اگروال کی آپ بیتی ہوگی۔

جواب چھوڑیں