محمد عامر کی پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

 پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔اسکواڈ میں تین اوپنر منتخب کیے گئے ہیں جن میں شان مسعود بھی شامل ہیں جنہیں محمد حفیظ کی ٹسٹ سے سبکدوشی کے بعد منتخب کیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر فارمینس کے بعد محمد عامر کی واپسی خوش آئند ہے اس لیے انہیں بھی اوپنر میں شامل کیا گیا۔نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیے بغیر ہی ڈراپ کردیا گیا جبکہ سعد علی بھی ٹیم سے باہر پونے والے بدقسمت کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔بلال آصف کوبھی نظر انداز کردیاگیا ہے۔انجری کا شکار فخر زمان صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ ڈومسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا انعام محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملا ہے جہاں ان کی موجودگی سے پاکستان کو اضافہ وکٹ کیپر بھی دسیتاب ہو گا۔سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ کی معاونت کے لیے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو بھی منتخب کیاہے۔ٹیم: سرفراز احمد کپتان‘امام الحق،شان مسعود،اظہر علی،اسد شفیق،محمد عامر،بابر اعظم،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل، محمد عباس،فخر زمان،شاداب خان،محمد رضوان،یاسر شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں

جواب چھوڑیں