ٹی آر ایس کو108 ایمرجنسی خدمات کی ضرورت: آر چندر شیکھر

رکن پولٹ بیورو تگودیشم پارٹی تلنگانہ آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں مہا کوٹمی کو اقتدار حاصل ہونا یقینی ہے ۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے 100 تا106 حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو ناقابل فہم اور مضحکہ خیز ہے ، ان انتخابات میں ٹی آر ایس کو 106 حلقوں پر کامیابی توحاصل نہیں ہوگی مگر ٹی آر ایس کو 108 ایمرجنسی خدمات کی ضرورت ضرور پیش آئیگی۔ آر چندرا شیکھر ریڈی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں عوام نے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے چیف منسٹر آندھرا پردیش و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو پر کی گئی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی سے اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ٹی آر ایس کی انتخابی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ عوام نے ٹی آر ایس کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مہا کوٹمی کو کامیاب بنانے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے ۔ قومی ٹیلی ویژن چیانلس کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے چندرشیکھر ریڈی نے کہا کہ انتخابی نتائج کے متعلق سروے کی شکل میں جاری اگزٹ پولس کو میرا چیانل میری مرضی قرار دیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں