پونچھ میں بس گہری کھائی میں گرپڑی‘ 14 ہلاک

 جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ہفتہ کے دن ایک بس گہری کھائی میں پڑی ۔ 14 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے بموجب 42 نشستی بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ منڈی علاقہ میں بس ایک موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ یہ بس ‘ لوراں سے پونچھ جارہی تھی۔ اسی دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس نے پہاڑی علاقوں میں آئے دن ایسے حادثات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں