سلمان کی موجودگی میں کٹرینہ کو شادی کی پیشکش

فلم ’راضی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکی کشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کٹرینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی جس پر کٹرینہ ایک لمحے کیلئے دنگ رہ گئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار وکی کشال نے اچانک کٹرینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں کٹرینہ کے قریبی دوست سلمان خان بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں