سیف علی خان ویلن بنیں گے

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے پہچانے جانے والے سیف علی خان اب ویلن کے روپ میں سامنے آئیں گے۔ سیف علی خان نئے سال میں ایک نئے چیلنج کے ساتھ سامنے آرہے ہیں جس میں وہ تاریخی شخصیت مراٹھا جنگجو ’تاناجی مرسوری‘ کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’ تاناجی ‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے جبکہ اس فلم میں سیف کے مدمقابل اجے دیوگن مرکزی کردار نبھائیںگے۔ فلم کے ہدایت کار اوم راوت فلم کا پوسٹر بھی جاری کرچکے ہیں۔ سیف علی خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میں اس فلم میں جذباتی ویلن ادھے بان سنگھ راٹھور کا کردار ادا کررہا ہوں۔

جواب چھوڑیں