ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر کے خلاف درخواست کی یکسوئی

 دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی یکسوئی کردی جس میں فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کے ٹریلر پر امتناع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اسے مفاد عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) کے طورپر دوبارہ داخل کرنا چاہئے ۔ جسٹس وبھو بکھرو نے کہا کہ دہلی کی فیشن ڈیزائنر پوجا مہاجن کا اس معاملہ میں کوئی نجی مفاد نہیں۔ پی آئی ایل کے طورپر درخواست دوبارہ داخل کی جانی چاہئے۔ فلم ‘ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے سابق میڈیا مشیر سنجے بارو کی کتاب دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر پر مبنی ہے۔ انوپم کھیر نے منموہن سنگھ اور اکشے کھنہ نے سنجے بارو کا رول ادا کیا ہے۔ فلم جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے۔ پوجا مہاجن نے وکیل ارون میئتری کے ذریعہ داخل درخواست میں کہا تھا کہ فلم سازوں نے منموہن سنگھ‘ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ان کے کردار نبھانے کی کوئی اجازت نہیں لی۔

جواب چھوڑیں