بین کٹنگ کی کیچ پکڑنے کی کوشش میں ناک ٹوٹ گئی

بگ بیش میچ کے دوران برسبین ہیٹ کے آل رانڈر بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے۔ملبورن رینی گیڈز کے مارکس ہیرس کے اونچے شاٹ کو مڈ وکٹ پر تھامنے کی کوشش میں گیند انگلیوں سے پھسل کر ناک پر پوری قوت سے لگی۔ اگرچہ انھوں نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا، چوٹ کے گہرے اثرات کے خدشے کی وجہ سے وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے، البتہ بعد میں چیک اپ کے بعد واپس لوٹ آئے۔

جواب چھوڑیں