حیدرآباد ایرپورٹ کو آئی سی ایس آئی اور سی ایس آر ایکسیلنس ایوارڈ

 جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ (جی ایچ آئی اے ایل) کو بسٹ کارپوریٹ (بھرتے زمرہ) میں باوقار انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) سی ایس آر ایکسیلینس ایوارڈ 2018دیا گیا۔ جمعرات کو ممبئی میں منعقدہ آئی سی ایس آئی‘ سی ایس آر کی تیسرے ایوارڈ تقریب میں جی ایچ آئی اے ایل کے سی ایف او راجیش ارورہ نے صدر انڈیا پروفیشنل فورم‘ یونائیٹیڈ کنگ ڈم ڈاکٹر موہن کول اور سابق صدرنشین ایس ای بی آئی (سکیوریٹیز اینڈ اکسچینج بورڈ آف انڈیا) سے ٹرافی حاصل کی۔ جی ایچ آئی اے ایل کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ سی ایس آر کے ذریعہ سوشیل انفرااسٹرکچر اور مواضعات اور ایرپورٹ کے اطراف عوامی زندگی کے معیار کو بڑھانے کے رول اور اس کی شاندار کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں