ریپ کیس میں رونالڈو کا ایک دہائی بعد ڈی این اے ٹسٹ

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر33سالہ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے دہائی قبل امریکی ماڈل کے کیے گئے ریپ کی تفتیش کے لیے فٹ بالر کا ڈی این اے ٹسٹ کیا جائے گا۔کرسٹیانو رونالڈو پر اکتوبر2018میں سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے الزام عائد کیا تھا کہ فٹ بالر نے2009میں امریکی شہر لاس ویگاس میں ان کا ریپ کیا۔کیتھرین مایورگا نے اگرچہ اس واقعے کی رپورٹ2010میں ہی درج کروادی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر صرف جنسی استحصال کی رپورٹ درج کروائی تھی۔تاہم سابق ماڈل نے ستمبر 2018میں امریکی ریاست نیواڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 32صفحات کی شکایت دج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے13جون2009کو ان کا ریپ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں