شتروگھن سنہا مودی حکومت پر برس پڑے

 بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے آج مودی زیر قیادت مرکزی حکومت کو 10 فیصد کوٹہ، سی بی آئی تنازعہ اور اپوزیشن قائدین اور خاص طور پر جیل میں قید آر جے ڈی صدر لالوپرساد کے خلاف انتقام کی سیاست پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادا کار سے سیاست دان بن جانے والے شتروگھن سنہا نے جو لوک سبھا میں پٹنہ صاحب کی نمائندگی کرتے ہیں اپنے مخصوص انداز میں ٹوئیٹر پوسٹ کیا۔ بظاہر مودی کے ہفتہ وار نشری پروگرام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’آپ یقینامن کی بات کے آرٹ میں ماہر ہیں لیکن ہمیں دل کی بات کو نہیں بھولنا چاہئے۔ یہ جملہ بازی بند کیجئے‘‘۔

جواب چھوڑیں