ناگیشور راؤ نے پھر سی بی آئی کی کمان سنبھال لی

 آلوک ورما کو ہٹائے جانے کے ایک دن بعد ایڈیشنل ڈائرکٹر ایم ناگیشور راؤ نے پھر ڈائرکٹر سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ 1986 بیاچ اوڈیشہ کے کیڈر کے عہدیدار راؤ 23 اکتوبر کو ورما کو رخصت پر بھیجے جانے کے بعد سے ایجنسی کے عبوری سربراہ تھے۔ سپریم کورٹ نے ورما کو بحال کیا تھا لیکن بحالی کے اندرون 48 گھنٹے جمعرات کو انہیں ہٹادیا گیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب سی بی آئی کے عبوری ڈائرکٹر ایم ناگیشور راؤ نے اپنے پیشرو آلوک ورما کے فیصلے منسوخ کردیئے۔ اس طرح ایجنسی میں عہدیداروں کی 8 جنوری کی پوزیشن بحال ہوگئی۔

جواب چھوڑیں