نیوزی لینڈ نے واحد ٹی20 بھی جیت لیا۔ براسویل میان آف دی میاچ

 نیوزی لینڈ نے واحد ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 35 رنوں سے شکست دے دی۔ سری لنکن ٹیم 180 رن کے ہدف کے تعاقب میں صرف 144 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے کپتان ملنگا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر179 رن بنائے۔ ڈوگ براسویل نے44 رن کی عمدہ اننگز کھیلی اور اسکاٹ کوگلین نے ناقابل شکست35 رن بنائے۔سری لنکا کی جانب سے کاسون رجیتھا سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم صرف144 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ تھیسارا پریرا نے سب سے زیادہ43 رن بنائے جبکہ6 کھلاڑی دوہرے ہندسہ کو بھی عبور نہ کرسکے۔ نیروشن ڈیکویل18،کوشل پریرا23، کوشل مینڈس17اوردھنانجیا دی سلوا نے10رن بناسکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور اش سودھی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جواب چھوڑیں