پانڈیا۔راہول‘ تفتیش مکمل ہونے تک معطل

خواتین پرنازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل کو اس معاملے میں تفتیش مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے اور وہ آسٹریلیا کے باقی دورے اور نیوزی لینڈ کے محدود اوورس کے آئندہ دورے سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔دونوں معتوب کرکٹرس کو پہلی فلائٹ سے ہفتہ کی رات تک وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔بی سی سی آئی کا آپریشن دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کی خاتون رکن ڈیانا اڈلجي نے دونوں کرکٹرس کو اگلی کارروائی تک معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ سی او اے نے دونوں کھلاڑیوں کو اس معاملے کی معلومات دیتے ہوئے نیا وجہ بتاو نوٹس بھیجی ہیں۔ دونوں کھلاڑی اس وقت آسٹریلیا میں ہیں۔پانڈیا اور راہول کی معطلی کی مدت کی ابھی کوئی جانکاری نہیں ہے لیکن آسٹریلیا کے باقی دورے اور نیوزی لینڈ دورے سے بھی باہر ہونا یقینی ہے۔نئے وجہ بتاو نوٹس میں دونوں کرکٹروں کو کہا گیا ہے کہ آپ کو یہ معلوم ہے کہ اس معاملے میں آپ کے خلاف بی سی سی آئی آئین کے قوانین41کے تحت تحقیقات اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے جو ابھی زیر التواء ہے ۔ اصول41(6)کے تحت آپ کو فوری اثر سے بی سی سی آئی،آئی سی سی اور کسی ریاست یونین سے اختیار،منعقد، منظور،تسلیم یا تعاون والے ٹورنمنٹ،میچ‘ پروگرام یا واقعہ اور سرگرمی میں حصہ لینے سے اس وقت تک کے لئے معطل کیا جاتا ہے جب تک اس معاملہ میں آخری فیصلہ نہیں آجاتا۔دونوں کھلاڑیوں کو معطل کرنے کی بات ان تک اور ٹیم تک پہنچا دی گئی ہے اور آج کل میں ان کی وطن واپسی یقینی ہے۔

جواب چھوڑیں