پاکستان‘ بات چیت کے لئے سنجیدہ نہیں: وزارت ِ خارجہ

وزارت ِ خارجہ ہند نے جمعہ کے دن کہاہے کہ پاکستان کی بات چیت کی بار بار پیشکش میں کوئی سنجیدگی یا اخلاص نہیں ہے۔ اگر پاکستانی حکام سنجیدہ ہیں تو پھر ممبئی اور پٹھان کوٹ دہشت گرد حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہورہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ اگر پاکستان بات چیت کے لئے تیار ہے تو ان کی طرف سے ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے دہشت گردوں کے خلاف ابھی تک کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا ۔ عمران خان نے حال میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی امن پہل پر نئی دہلی کا ردعمل مثبت نہیں ہے جس پر وزات خارجہ ہند کے ترجمان کا یہ سخت ردعمل سامنے آیا۔

جواب چھوڑیں